حیدرآباد۔21۔مارچ (اعتماد نیوز)جنا سینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے آج
احمد آباد میں بی جے پی کے وزارت عظمی کے امید وار نریندر مودی کو تائید
کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے آج نریندر مودی سے ملاقات کے بعد انکی پارٹی
سے متعلق سیاسی مستقبل کے تجسس کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے آج نریندر
مودی سے
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا وزیر اعظم بننا تلگو
ریاستوں کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے ریاست کی تقسیم کے انداز کو نریندر مودی
کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عہدوں کے لئے سیاست میں نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں علاقوں میں ہر اعتبار سے ہم آہنگی ناگریز ہے۔